تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد: شکی قلب سفاک باپ نے تین کم سن بچوں کو نہر میں دھکا دے دیا دو جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) شقی قلب سفاک باپ نے تین کم سن بچوں کو نہر میں دھکا دے دیا دو جاں بحق موقع سے فراربیٹا اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکل آیا ایک بچی کی نعش برآمد دوسری کی تلاش جاری واقعات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی کلاسن کے رہائشی دبئی پلٹ زمیندار حاجی ممتاز اور اس کی بیوی صفیہ کے درمیان چند ماہ سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی گزشتہ روز حاجی ممتاز کی بیو ناراض ہو کر اپنے میکے راجوال چلی گئی آج صبح سویرے حاجی ممتاز کے تینوں بچے علی وقاص عمر 7سال کلاس دوئم ماریہ عمر 11سال کلاس ششم اور منظہ عمر 8سال جو تیسری کلاس کی طالبہ تھی سکو ل چلے گئے دن بارہ بجے حاجی ممتاز اپنے بچوں کو سکول سے لے کر موٹر سائیکل پر سوار کر کے رینالہ خورد نہر لوئر باری دوآب برجی نمبر 172نزد یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس لے آیا اور نہر کنارے تینوں بچوں کو کھڑا کر دیا تینوں نے اپنے باپ سے پوچھا کہ آپ ہمیں یہاں کیوں لائے ہو جس پر باپ نے جواب دیا کہ یہاں نہر کنارے ویو بہت اچھا اور یہاں آپ کی تصویر بنانی ہے اور یکدم تینوں بچوں کو نہر میں دھکا دے دیا اور خود موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا علی وقاص اپنی مدد آپ کے تحت نہر کنارے گھاس اور جھاڑیوں کی شاخوں کو پکڑ کر نہر سے نکل آیا اور شور مچایا دیا علی وقاص کی آواز سن کر قریبی کھیت میں کام کرنے والے علی حمزہ نے نہر میں چھلانگ لگا کر سات سالہ ماریہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال لیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکی اور تھوڑٰ دیر بعد جاں بحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس رینالہ خورد ریسکو 1122موقع پر پہنچ گئے1122 کے عملہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی منضہ کی تلاش شروع کر دی عملہ 1122نے ماریہ کی نعش اور زندہ بچ جانے والے علی وقاص کو سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!