پاکستانتازہ ترین

متفقہ وزیراعظم، ن لیگ کے پیپلز پارٹی اورایم کیوایم سے رابطے

pmlnاسلام آباد(بیوورچیف) ن لیگ نے پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سے درپردہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اورکوشش کی جا رہی ہے کہ میاں نواز شریف کو متفقہ وزیراعظم منتخب کرایا جائے۔ میاں شہباز شریف آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد توقع ہے کہ وہ کراچی بھی جائیں گے ۔ سیاسی میدان میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ کل کے حریف  آج کے حلیف بھی ہوسکتے ہیں۔ اس مثال کی صداقت پاکستانی سیاست بھرپور طریقے سے نظر آتی ہے ۔ انتخابات کے سیاسی دنگل کے بعد اب سیاسی قوتوں کے درمیان فاصلے سمٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم اور پپپلزپارٹی سے رابطوں کا مقصد میاں نوازشریف کو متفقہ طور پر وزیراعظم منتخب کرانا ہے۔ میاں نوازشریف جلد ہی صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کریں گے۔ جبکہ میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لئے جمعرات کے روز اسلام آباد بھی آئیں گے۔ ملاقات میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمن کواعتماد میں لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے قومی ایجنڈے پر بات چیت بھی ملاقات کاحصہ ہوگی۔
شہبازشریف اسلام آباد کے بعد کراچی جایئں گے اور سندھ کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق  شہبازشریف کی کراچی میں صدر زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا ،عمرمحمود حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker