پاکستانتازہ ترین

آئندہ 3 سے 4روز تک ملک بھر میں بارش کاامکان

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 4روز تک ملک بھر میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کی پیش گوئی کرتے ہوئے آج سے بدھ تک مختلف شہروں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے منگل تک سندھ کے میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے بدھ تک اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنز، فاٹا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن ،بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات،سبی اور نصیرآباد ڈویژنز، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک موسم کی صورتحال غیریقینی رہے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے ضلع اوکاڑہ کی ریونیو حدود میں فوجداری دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker