تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہر کے بازاروں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے عوام کے پیدل چلنے کےنظام کو درہم برہم کردیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) اوکاڑہ شہر کے بازاروں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے عوام کے پیدل چلنے اور ٹریفک کی آمدورفت کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے ٹی ایم اے عملہ اور ٹریفک پولیس دونوں بری طرح ناکام ہیں ان اداروں کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہل عملہ کی تعیناتی نے شہر کی اصل حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے جبکہ تحصیل روڈ کے دونوں اطراف میں بنائے گئے فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ جمارکھا ہے مگرضلعی انتظامیہ نے خاموش تماشائی کا کرداراپناتے ہوئے تاجروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اوکاڑہ شہر کے بازاروں ہسپتال بازاروملحقہ چوڑی گلی،صدر بازار،کچہری بازار،ریل بازار،گول چوک،فوارہ والی گلی میں دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے آگے چھوٹے چھوٹے خانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کو ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ پرجگہ دے رکھی ہے جس سے آئے روز بازاروں میں گزرنے کی جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے عوامی حلقوں کے احتجاج کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس سے تجاوزات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ شہر میں بلا امتیاز اپریشن کیا جائے اور ٹریفک کے نظام کو درست کیا جائے *

یہ بھی پڑھیں  وقار یونس نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے پی سی بی میں درخواست جمع کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker