تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:یونین کونسل سنگجانی کے چئیرمین کے لئے راجہ جان آف جوڑی راجگان کی حمایت کا اعلان

ٹیکسلا(نامہ نگار)اہلیان جوڑی راجگان نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میںیونین کونسل سنگجانی کے چئیرمین کے لئے راجہ جان آف جوڑی راجگان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں جوڑی راجگان میں راجہ جان کی رہائش گاہ اور اہل علاقہ کے عمائدین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں منظور خان، ملتان خان، منصب خان، حاجی شوکت، فاروق،بشارت خان، الطاف، حاجی سردار خان ،قلندر خان، رفیق خان، مطلوب شاہ، صوبیدار شاہ،مختیار شاہ سمیت دیگر برادریون کے عمائدین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر راجہ جان آف جوڑی راجگان کو چئیرمین نامزد کر دیا اور اپنی برادریون سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر راجہ جان نے کہا کہ جس طرح آپ لوگون نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انشااللہ آپکے مسائل حل کراؤں گا اس سے قبل بھی اہل علاقہ کو درپیش مسائل کے لئے ہم نے چئیرمین سی ڈی اے و دیگر افسران اور متعلقہ محکموں سے رابطے رکھے اور بہتر انداز میں عوامی مسائل حل ہوئے آیندہ بھی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانا ہنمارا فرض اؤلین ہوگا،آپ لوگوں کی طاقت ہمارے ساتھ ہوگی تو مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker