تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

توہین آمیز فلم،گوگل نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کردیا

googleاسلام آباد(بیوروچیف) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیوب سے توہین آمیز فلم ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ گوگل نے ایک خط کے ذریعے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے اس بارے میں کوئی معاہدہ نہیں۔ حکومت پاکستان نے گوگل کمپنی سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ توہین آمیز فلم کو یوٹیوب سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ پاکستانی ٹی وی ڈان نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے جوابی خط میں پیغمبر اسلام کےخلاف امریکی فلم ہٹانے سے صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوب سے توہین آمیز وڈیو ہٹانے سے متعلق پاکستان کا وگل سے کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے جواب کے بعد حکومت پاکستان نے اس حوالے سے معاہدے کے مسودے پر کام شروع کر دیا ہے، وزارت خارجہ، داخلہ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون نے اس مسودے پر کام کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسودے کی تکمیل پر اس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور اس کے بعد مسودہ گوگل کو بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شواہد ملنے پرحافظ سعید کیخلاف کارروائی کرینگے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker