پاکستانتازہ ترین

حکومت پاکستان نے گوادر چائینہ راہداری کا فائنل نقشہ جاری کردیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے )پلاننگڈویثرن حکومت پاکستان نے گوادر چائینہ راہداری کا فائنل نقشہ جاری کر دیا ہے گوادر سے ڈیرہ اسماعیل خان فیز ون تعمیر ہو گا بلوچستان کے ضلع خضدار سے فیز ٹو مختلف علاقوں سے گزر کر لیہ میں دریائے سندھ کو کراس کر کے ضلع بھکر سے میانوالی کے راستے جنوب سے شمال کی طرف ضلع اٹک فتح جنگ پنڈی گھیب ،ٹیکسلا اور پھر چائینہ باڈر جائے گا ضلع میانوالی میں دریا خان سے ایم ایم روڈ کے ساتھ جنڈانوالہ ہرنوالی سے گزرتا ہوا سیدھا شمال کی طرف یہ راستہ نکلے گا اور سواں برج کو کراس کر کے ضلع اٹک پنڈی گھیب میں داخل ہو گا ضلع ماینوالی میں تقریبا 80کلو میٹر ایکسپریس وے تعمیر ہو گا ڈیرہ اسماعیل خان تک تعمیر ہونے والے فیز ون کو فیز ٹو سے ملانے کے لیے ضلع میانوالی میں انٹر چینج تعمیر ہو گا اقتصادی راہداری کی تعمیر سے ضلع میانوالی کے انتہائی پسماندہ علاقے جنوب سے شمال تک ترقی کریں گے مسلم لیگ ن کے ایم این اے الھاج عبید اللہ خان شادی خیل نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا روٹ ضلع میانوالی کے انتہائی پسماندہ علاقوں ہر نوالی ،واں بھچراں ،موسی خیل ،چکڑالہ ،داؤدخیل کو ترقی میں معاون ہو گا انوہں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے وعدہ پورا کر دیا ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں اور میانوالی کے حلقہ این اے اکہتر کی عوام سے کیے گئے دیگر وعدے بھی جلد پورے ہو گے اس وقت ہمارے حلقہ میں اربوں روپے کے پراجیکٹ جاری ہیں جن سے علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہم نے کھبی بھی انتقامی سیاست کو فروغ نہیں دیا جبکہ وزیر اعظم کے خواب دیکھنے والے حلقہ اکہتر سے د وبا ر ایم این اے منتخب ہوئے لیکن ضلع کی عوام کو محرمیوں کے سوا کے کچھ نہیں دیا مسلم لیگ ن میانوالی کی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button