پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، پشاوراورسوات سمیت بعض علاقوں میں بارش

islamabad-rainاسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گرمی کے ستائے شہریوں کو آج کچھ ریلیف ملا ہے۔اسکردو میں برفباری،اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ رات گئے پشاور میں ہلکی بارش اور سوات سمیت خبیرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  واپڈا پیغام یونین بھائی پھیرو سرکل کے سابق چیرمین چوہدری خالد محمود طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker