تازہ ترینعلاقائی

ضلع قصور کے ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی سے مریضوں کا برا حال

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ضلع قصور کے ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی سے مریضوں کا برا حال۔عدم تحفظ کی وجہ سے کئی نرسیں نوکری چھوڑنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق بارہ مئی نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر کیے گئے سروے کے مطابق ضلع قصور بھر میں اکثر ہسپتالوں میں نرسوں کی انتہائی کمی ہے جس وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال میں دشواری پیش آتی ہے،اس کے علاوہ نرسوں کو ہسپتالوں میں جنسی ہراس منٹ کا سامنا ہوتا ہے جس وجہ سے کئی نرسیں نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔سینکڑوں ایل ایچ وی نرسوں کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں باقاعدگی سے نہیں ملتیں جس وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آجاتی ہے۔سماجی رہنما مقبول احمد نے مطالبہ کیا ہے کہضلع قصور میں ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی پوری کیجائے،نرسوں کوتحفظ فراہم کیا جائے اور ایل ایچ ویز کو باقاعدگی سے تنخواہیں دی جائیں

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے قریب جناح بیراج کے مقام پر تین نامعلوم لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker