تازہ ترینعلاقائی

سبی:میڈیا اوعوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بار کا کردار اہمیت کا حامل ہے،سلیم عمررند

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی ) بار اور میڈیا ایک دوسرے کے ساتھ چل کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں انصاف کی فراہمی میں دونوں شعبے اپنے مثال آپ ہے عوامی مسائل کا اجرگر کرنے میں میڈیا اوعوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بار کا کردار اہمیت کا حامل ہے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بار اورمیڈیا ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے صدر سلیم عمررند نے سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف ابڑو ،جوائنٹ سیکرٹری ساون کمار ، نائب صدر عبدالقددر کھوسہ ، فنانس سیکرٹری لیاقت علی ، لابئریری سیکرٹری الہی بخش ۔ معروف قانون دان حسنین اقبال مہناس ، عبدالرحمان بگٹی کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے جبکہ سبی یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر یار علی گشکوری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، آفس سیکرٹری محمد بابر ، پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو،باقر عباس ، محمد ارشدکے علاوہ دیگر ممبران بھی موجودتھے ، میر سیلم عمر رند نے کہا کہ سبی میں جس بہتر انداز سے میڈیا کے نمائندے اپنی خدمات بلارنگ ونسل سرانجادیتے ہیں وہ قبل صد تعریف ہے سبی میں ہائی بینچ کی بحالی اور ہماری جدوجہد میں میڈیا کے ساتھیوں نے جس بہتر انداز سے ہماری آواز بلند کی ہم ان کے مشکور ہیں میڈیا ہی وہ زریعہ ہے جس سے ہم اپنے مسائل اورمشکلات کو حکام بالا تک پہنچتے ہیں ہمارا تعاون صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ برقرار رہے گا اس موقع پر میر جاوید بلوچ ، سید طاہر علی ، ڈاکٹر عباس چشتی ، یار علی گشکوری، طاہر عباس نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی برائیوں کے خاتمہ میں رول پلے کرتا ہے سبی میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی صحافی اہم رول ادا کرتے ہیں عوامی آواز کا اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے بار اور میڈیا کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے ہم معاشرے کی انکھ اور کان بن کر اپنی خدمات کو بہتر انداز سے سرانجام دیتے ہیں جبکہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی میں اہم رول پلے کرتے نظر آتے ہیں آنے والے دنوں میں میڈیا اور بار کا رشتیہ مزید مضبوط ہوگا ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے معاشرے کی برائیوں کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاعزم اورعوامی توقعات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker