پاکستانتازہ ترین

دھرنا جلد ختم کرنے پر عمران خان پرویز خٹک پر برہم

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے گئے دھرنے کو جلد ختم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا دھرنا 24 گھنٹے تک جاری رہنا چاہئے تھا اور آپ کو خیبر پختون خوا کے عوام کے لئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے سے استثنی لینا چاہئے تھا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور پرویز خٹک کے درمیان گزشتہ روز ہی رابطہ ہو گیا تھا اور معاملات طے پا گئے تھے ۔ پرویز خٹک کی جانب سے خواجہ آصف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔ ماحول کو پر امن رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر پانی و بجلی کے ساتھ مذاکرات میں پرویز خٹک نے صوبے کے ذمے واجبات کی ادائیگی پر آمادگی بھی ظاہر کی –

یہ بھی پڑھیں  جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker