تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی :راؤناصرخاں

rao nasirلاہور(پریس ریلیز)سینئر نائب صدر لیبرونگ لاہوراؤناصر علی خاں میؤ،چوہدری آس محمد میؤ،سینئروائس چیرمین پی پی129نیامت علی بھٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں۔اوروہ ان مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردینگے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ۔بہت جلد بے روز گاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے ۔راؤناصرعلی خان مےؤنے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کو خوشحال،خودمختار اور خوددار بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں گے ۔چوہدری آس محمد میؤ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ،ملک جن مشکلات کا شکار ہے اُن کو حل کرنا میاں برادران کے علاوہ کسی کے بس میں نہیں ،ہماری قیادت پر دنیا اعتبار کرتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو خوشخبریاں ملنے کا وقت آگیااب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ،عوام خوشحال اورتعلیم یافتہ ہوں گے ۔غریب آدمی کابچہ ہوٹل یاورکشاپ کی بجائے سکول اور کالج میں زیرتعلیم ہوگا۔انہوں کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر قرضہ سکیم متعارف کروائی جائیگی۔جس سے نوجوان اپنا ذاتی کاروبار کرسکیں گے۔اور اپنے پاؤں پر کھڑاہونے کیساتھ ساتھ اپنے بہن بھائیوں ،بیوی بچوں کا پیٹ بھی پال سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  انٹیلی جنس ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط نظام بنائیں، سینیٹر پرویزرشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker