تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سا نحہ کراچی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،غلام سرورخان

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی ./ نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سا نحہ کراچی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت وقت واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے پا کستان کے محب وطن شہریوں کو بے گناہ خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اسما عیلی برادری کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں موجودہ حکمران ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انھیں فوری طور پر مستعفی ہو جا نا چا ہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی میں راء کے ایجنٹ ملوث ہیں ہندوستان پا کستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پا کستانی حکمران ان کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہے ہیں مگر بھارت مسلسل بے گناہ نہتے شہریوں کو خون میں نہلا رہا ہے اس کا حساب کو ن دے گا موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ حکمرانوں کو ہوش کے نا خن لینا ہونگے ورنہ عوام انھیں معاف نہیں کرے گی غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لے گی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا یا جائے گا اور ملک میں امن و امان قائم کر کے ایک ترقی یافتہ اور پر امن ملک بنا یا جائے گا جس میں ہر شخص خوشحال ہو گا اور آزادی کی زندگی بسر کرے گا۔ملک میں امن وامان کی نی گفتہ بہ صورتحال موجودہ حکمرانوں کی ناقص داخلی اور خارجی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،

یہ بھی پڑھیں  بے نظیر کے قتل میں ملوث ہاتھوں کو جکڑ دیا ہے، سابق وزیر داخلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker