پاکستانتازہ ترین

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

کراچی(نمائندہ خصوصی)سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی، اس موقع پر عوام کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد ازاں میتوں کو سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے بس میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button