تازہ ترینکھیل

داؤدخیل:پائی خیل کے مصعب نیازی پہلوان نے گذشتہ روز ہونے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز جوڈو/ جاپانی کشتی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل کے نواحی علاقہ پائی خیل کے مصعب نیازی پہلوان نے گذشتہ روز ہونے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز جوڈو/ جاپانی کشتی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
گذشتہ روز پشاور میں ہونے والے آل پاکستان انٹریونیورسٹیز جوڈو/جاپانی کشتی کے مقابلوں میں گولڈ میں حاصل کیا۔اُس نے تمام ابتدائی سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں پہلے ہی راؤنڈ میں مخالف پہلوانوں کو چاروں شانے چِت کیا۔ اور پورے ٹورنامنٹ کا بہتر ین کھلاڑی قرارپایا۔یہ بات یاد رہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں میں مصعب نیازی سب سے کم عمر کھلاڑی تھا۔ابھی تقریباً 15دن پہلے لاہور میں ہونے والے آل پاکستان انٹریونیورسٹیز میں تمام فائٹس پہلے ہی راؤنڈز میں یکطرفہ مقابلو ں میں جیتی تھیں۔مصعب نیازی پہلوان کے والد اور کوچ پروفیسر اکرم نیازی کا کہنا ہے کہ وہ مصعب کی تیاری 2016 کے اولمپکس کے لئے کر رہے ہیں۔اور انشا اللہ ورلڈ لیول پر اس کو آگے لے کر جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  دس جماعتی اتحاد کی اپیل پراندرون سندھ ہڑتال،کاروبار زندگی معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker