تازہ ترینعلاقائی

واپڈا لیسکو رینالہ خورد ڈویژن کے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کا60لاکھ کا گھپلا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )واپڈہ لیسکو رینالہ خورد ڈویژن تحصیل صدر ن لیگ کے بھائی اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کے60لاکھ کے گھپلے ملی بھگت ایکسینز کے جعلی دستخطوں سے 60لاکھ روپے بذریعہ چیک نکلوا لیے اعترافی بیان حلفی کے بعد 49لاکھ روپے ڈویژن کے اوکائنٹ میں جمع کروادیئے لیسکو ہیڈ کواٹر FIAلاہور میں انکوائریاں جاری مزید گھپلے اور کرپشن منظر عام پر آنے کی توقع تفصیلات کے مطابق واپڈہ لیسکو ڈویژن رینالہ خورد میں تعینات اکاؤنٹنٹ نور محمد ڈوگر نے چند سالوں سے ملی بھگت کر کے چیک بکس اپنے اسسٹنٹ اکاؤئنٹنٹ راؤ کاظم مجتبیٰ جو تحصیل صدر ن لیگ رینالہ خورد کا چھوٹا بھائی ہے کے حوالے کر رکھی تھی جس میں مختلف کاموں اور واپڈہ ملازمین جو اقساط پر گھریلو اپلانسزفریج ٹی وی اے سی وغیرہ حاصل کر تے تھے کی ادائیگی کیلئے 60لاکھ روپے کی رقم بذریعہ چیکس ایکسین چوہدری عبدالزاق اور سجاد رحیم کے بوگس دستخطوں سے اپنے چھوٹے بھائی راؤ بصام مجتبیٰ چو پہلے USLاور مودجہ روبا کمپنی کے نام پر فرنچائز چلاتا تھا کو ٹرانسفر کر دی خرد برد کی گئی رقم راؤ کاظم نے ایک عدد پلاٹ خریدکر مکان کی تعمیر بھی شروع کردی تھی 60لاکھ روپے کے گھپلے کے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد راؤ کاظم مجتبیٰ اعترافی بیان حلفی دینے کے بعد 49لاکھ روپے ڈویژن کے اکاونٹ میں جمع کروا دیئے لیسکو ہیڈ کواٹر لاہر اور FIAنے سکینڈل میں ملوث مذکورہ ذمہ داروں کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی ہیں 60لاکھ روپے کے علاوہ مزید کرپشن اور گھپلے منظر عام پر آنے کے امکانات ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!