
داؤدخیل (ضیانیازی سے )تھانہ داودخیل کے اے ایس آئی وسیم خان نے اشتہاری کو گرفتار کر لیا پکی شاہ مردان کے رہائشی مظفر خان ولد اولیاءخان نے 5اپریل 2015کو پکی شاہ مردان محلہ فاروق آباد کے رہائشی محمد رمضان کو کسی وجہ سے فائر مار کر زخمی کر دیا تھا مجرم مظفر خان بجرم324کا اشتہاری اور مقدمہ نمبر 86میں پو لیس تھانہ داو¿دخیل کو انتہائی مطلوب تھا اس سے پہلے پولیس تھانہ داو¿دخیل نے متعدد بار چھاپے مارے لیکن اشتہاری گرفتار نہ ہو سکاتھانہ داو¿دخیل کے اے ایس آئی محمد وسیم خان نے کامیاب کاروائی کرکے مجرم مظفر خان کو کمپیوٹرائز پولیس چیک پوسٹ داو¿دخیل کے قریب گرفتار کر لیا واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اے ایس آئی وسیم خان نے 93لاکھ غبن کرنے والے مجرم کو بھی گرفتار کر کے حوالے قانون کیا تھا جب سے وسیم خان نے تھانہ داو¿دخیل میں تعینات ہوئے ہیں بڑے بڑے مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور وسیم خان کے آنے سے کافی حد تک جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے