تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: کھوئی ہیبت خیل کا پرائمری سکول سات ماہ سے استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) یونین کونسل تبی سر کے علاقی کھوئی ہیبت خیل کا پرائمری سکول سات ماہ سے استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند جس سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ لیکن محکمہ ایجوکیشن کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی اور وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کے نعرے صرف نعروں کی حد تک ہی ہیں جبکہ اشتہاروں کے ذریعے کروڑوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تبی سر کے علاقہ کھوئی ہیبت خیل کا پر ائمری سکول سات ماہ سے استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں بچے گھر بیٹھ گئے اور کچھ دوسرے دو ر داراز سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن سات ماہ کے عرصہ میں محکمہ ایجو کیشن کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی اور وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے اور دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرانے پت زور دیا جا رہا ہے اور پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب پر کروڑوں روپے خرچ کے کے رقم کا ضیاع کیا جا رہا ہے کھوئی ہیبت خان کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی ا ومیانوالی سے مطالبہ کیا ہے کھوئی ہیبت خیل سکول میں استاد تعینات کر کے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button