تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :پولیس نے چرس برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔

داؤدخیل (ضیانیازی سے )شیر علی چھینہ ایس ایچ او تھانہ کندیاں نے دوران SOSکال خانقاہ سراجیہ موڑ پرناکہ بندی کر کے عبدالرحمن ولد سلطان قوم مسلم شیخ سکنہ خانقاہ سراجیہ کے قبضہ سے1100گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔تفتیش جاری۔محمد انور ASIتھانہ پپلاں نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرکے عورت کو اغواء کرنے کے جرم میں مجرم اشتہاری افتخار احمد ولد عبدالغفار قوم راجپوت سکنہ چک نمبر10/MLکو گرفتارکرلیا۔حمید اللہ ASIتھانہ پائی خیل اور اسکی ٹیم نے ریڈکرکے دھوکہ دہی کے جرم میں مجرم اشتہاری عامر بلال عرف ارم بلال ولد محمد حنیف قوم اعوان سکنہ محمد یار والہ کو گرفتارکرلیا۔ظفراللہ ASIتھانہ عیسیٰ خیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے16/MPOکے جرم میں مجرمان اشتہاری عمر فاروق ولد حقداد خان قوم شہباز خیل سکنہ کمر مشانی اور امیتاز اللہ ولد ربنواز خان قوم مرغا سکنہ کمر مشانی کو گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button