تازہ ترینکھیل

پہلا آل سبی قائد اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل سپر شاہین نے اپنے نام کرلیا

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی ) پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل سپر شاہین نے اپنے نام کرلیا دوسرے سیمی فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس دوست شخصیت میر انور رند تھے تفصیلات کیمطابق پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ناز کلب چانڈیہ بمقابلہ سپر شاہین کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاٹاس جیت کر ناز کلب چانڈیہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں 142رنزاسکور کیے ناز کلب چانڈیہ کی جانب سے گران خجک نے 34اور اعظم سیلاچی نے30رنز اسکور کیے جبکہ سپر شاہین کی جانب سے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول بخش جدون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سپر شاہین کرکٹ کلب کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان عزیز نے52رنز اسکو ر کیے شاندار میچ سپر شاہین نے دووکٹوں سے جیت لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نے جماعت اسلامی کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker