پاکستانتازہ ترین

مرکزاورصوبے میں مسلم لیگ ن کی حمایت کریں گے۔ اعجاز الحق

ijaz ul haqہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ اور حلقہ این اے 191سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے چیف پیٹرن میڈیا کلب یاسر ندیم چوہدری سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے خاندانی مراسم دیرینہ ہونے کے ناطے قومی اسمبلی میں میاں محمد نواز شریف اور صوبائی اسمبلی میں میاں محمد شہباز شریف کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مسلم لیگی نظریاتی قائدین کے درمیان مفاہمت اور ہم آہنگی ملک وقوم کی آواز ہے اور اس سلسلہ میں یہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر ناکام رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 191اور پی پی 283اور پی پی 284میں نظریاتی اور سچے مسلم لیگی جیت گئے جبکہ موسم لیگی شکست سے دوچار ہو گئے اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان سے ملاقارت غیر سیاسی تھی اور میں عمران خان کی عیادت کرنے گیا تھا سیاست میں نظریات مختلف ہوتے ہیں لیکن کسی بیمار یا زخمی سیاستدان کی عیادت ایک اخلاقی فرض ہے جماعت اسلامی کے سید منور حسن سے بھی دیرینہ تعلقات ہیں اور ان سے ملاقات میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker