پاکستانتازہ ترین

مرسی کی سزا منفی فیصلہ، عوام اور جمہوریت پراثر پڑے گا،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے مصری عوام اور جمہوریت پر منفی اثرپڑے گا،پاکستان آج تک بھٹو کی پھانسی کے اثرات بھگت رہاہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دئیے گئے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت ذوالفقار بھٹو کے اثرات بھگت رہی ہے جبکہ مصری عوام پر بھی سابق صدر کی سزاسے منفی اثر پڑے گا۔عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہ سرخیوں میں مرسی کی سزائے موت کی خبروں پر چار سو خاموشی طاری ہے ، اسلامی بھائی کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں  سال ۰۲۰۲ میں کیا کھویاکیا پایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker