تازہ ترینعلاقائی

ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے وارڈنز کو تعینات کیا جائے،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

gujranwalaگوجرانوالہ﴿پاک نیوزلائیو﴾گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ عامر حسن ،نائب صدور ملک محمد امین ناز،شیخ باسط اکرام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کے باعث جی ٹی روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ہونا معمول بن گیا ہے۔ٹریفک کی روانی کیلئے جو Diversions بنائی گئیں ہیں ان میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں گاڑیوں کی تین تین لائنیں بن جاتی ہیں جو بے ہنگم ٹریفک کا سبب بن کر شہریوں کیلئے پریشانیاں پیدا کر رہی ہیں ۔ اگر تین تین لائنوں کی بجائے بمپر ٹو بمپر یعنی ایک ہی لائن ہو تو ٹریفک جام ہونے کے چانسز بہت کم رہ جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پریشان کن حالات میں ٹریفک وارڈنز کی عدم دلچسپی انتہائی حیران کن ہے۔ فوری طور پر Diversions  پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے وارڈنز کو تعینات کیا جائے اور جو شخص ٹریفک جام کرنے کا سبب بنے اس پر سختی کی جائے۔جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عام شہری تو متاثر ہو ہی رہے ہیں ساتھ ساتھ مریضوں کو ایک سے دوسری جگہ لے جانے میںبھی بہت دقت پیش آرہی ہے ٹریفک جام ہونے کے باعث کچھ مریض تو ایمبولینسوں میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122کا آفس بھی جی ٹی روڈ پر ہی واقع ہے جو ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے جائے حادثہ والی جگہ پر اپنے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پاتے ۔انہوں نے ارباب اختیار کی توجہ اس حساس اور اہم معاملہ کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ایک صنعتی اور تجارتی شہر ہے فیکٹری مالکان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل مارکیٹوں تک پہنچانے میں بھی دشواریاںکا سامنا ہے لہٰذا گوجرانوالہ میں تعمیر ہونے والے فلائی اوور میں استعمال ہونے والی مشینری کو مزید بڑھا کر تیزی سے کام کیاجائے تاکہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہو اور بزنس کمیونٹی وشہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات مل سکے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ دوران تعمیر فلائی اوور ٹریفک کی بحالی کیلئے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں

یہ بھی پڑھیں  قصور کے نواح میں سابقہ دشمنی کی بناء پردو افراد کوفائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker