تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: اخلاقی تربیت کے فقدان، معاشرہ کی بے حسی کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ چھوٹے شہروں میں بھی پیدا ہورہا ہے،سید افتخار

داؤدخیل( ضیانیازی سے ) اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرعلامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اخلاقی تربیت کے فقدان، معاشرہ کی بے حسی اور بے روزگاری کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ چھوٹے شہروں میں بھی پیدا ہو رہا ہے اور آئے روز جرائم میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے ضلع بھر کے مختلف شہروں،قصبوں خصوصاََپکی شاہ مردان داؤدخیل ،اور گرو دونواح کے علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصہ سے امن و امان کا سنگین مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ، دن دیہاڑے چوری، ڈکیتی اور بھتہ خور ی کی وارداتوں میں اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے ، ہمارے ہاں چونکہ اخلاقی تربیت کا فقدان ہے ، بچپن سے لے کر جوانی تک ہم نے تربیت کے حوالے سے کبھی بھی کوئی اہتمام نہیں کیا، جس کے سبب دن بدن معاشرہ میں بگاڑ پید ہوتا جا رہا ہے ، بے روزگاری، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دولت کی حرص و لالچ نے بھی لوگوں کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ وہ حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں دن دیہاڑے بھتہ خوری، چوری اور ڈکیتیاں کر کے لوگوں کے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا کر کے اپنے عیش و عشرت کا سامان مہیا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی پی او میانوالی کو چاہیے کہ وہ ان چوروں ، ڈاکوؤں ، لٹیروں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں تا کہ معزز شہریوں کو ان کے جال و مال کے تحفظ کا احساس ہو سکے اور دیگر سیکورٹی مہیا کرنے والے اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کا سراغ لگائیں تا کہ علاقے میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہو۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button