تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی خالد نیازی نے پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کا فارمل دورہ

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی خالد نیازی نے پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کا فارمل دورہ کیا پوسٹ کا ریکارڈ چیک کیا اور کرائم دائری کا جائزہ لیا سب انسپکٹر ظہیر عبا س،اے ایس آئی عتیق الرحمن ،ضیاء اللہ ،اور قیصر خان نے ڈی ایس پی کو بریفنگ دی اور پوسٹ کی کارکردگی کے بارے میں انہیں بتایا انہوں نے تمام ریکارڈ چیک کرنے کے بعد تر ی خیل پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور تمام عملہ کو ہدایت کی کہ شاہراوں پر عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور انہیں ہر قسم کی سہولت بہم پہنچائی جائے تاکہ کہ انہیں روڈ پر کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آئیں اور عوام بالخصوص ڈرائیوروں ،موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے بارے انہیں بریفنگ دیتے رہیں اور تیز رفتاری کے نقصانات کے بارے تمام ڈرائیوروں کو بتائیں تاکہ تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادچات سے بچا جا سکا اور حادثات میں کمی ہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker