بین الاقوامیتازہ ترین

جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام تنطیم سازی کے حوالہ سے ایک اہم اجلا س

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام تنطیم سازی کے حوالہ سے ایک اہم اجلا س مقامی ہال میں انعقا د پذیر ہوا جس کی صدارت سنئیر رہنما جے کے پی پی و نو منتخب صدر ڈا کٹر شوکت نے کی جبکہ ایڈوائزری کونسل اور مرکز کی مشاورت سے ایک سال کے لیے جے کے پی پی برطانیہ کی تنظیم کاباقا عدہ اعلان بھی کیا گیاجس میں مرکزی رہنما جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی نسیم چو ہدری کوایڈوائزری کونسل کا سربراہ ،مرکزی کو آرڈینیٹر و ممبر ایڈوائزری کونسل آصف شریف، سنئیر نائب صدر عمران اعوان ، نا ئب صدر وحید اکبر ، سیکرٹری جنرل محمد اخلا ق خان ایڈووکیٹ ، چیف آرگنا ئز ر بیر سٹر اسحاق بلو چ ، سیکرٹری اطلا عات چو ہدری نو ید حنیف ، سیکرٹری فنانس نو ید اسحا ق ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل قمر ایا ز ، یوتھ آرگنا ئز ر برطانیہ عدنا ن فیض ، چیف کو آرڈینیٹر یو رپ سردار منصورآفندی ایڈووکیٹ ، آرگنا ئز ر طلبا ء ونگ ضعیم اقبال کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر نو منتخب عہد یداران نے اپنے جذبات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاکہ ہما ری خو ش نصیبی ہے کہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی قیا دت پر کوئی الزامات نہیں لگا ئے گئے کرپشن ، اقرباپروری اور غیرسیاسی رویوں سے با لا تر قیا دت ہمیں نصیب ہو ئی ہے جس پر پو رے اعتما د کا اظہا ر کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما را مشن اقتدار تک رسائی نہیں بلکہ خطہ کشمیر میں حقیقی جمہو ری اقدار کی بحالی اور عدل و انصا ف کی فراہمی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جے کے پی پی کے با نی سابق صدر غا زی ملت سردار ابراہیم خان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے اور کشمیری عوام کی ترجمانی کے حوالہ سے ایک موئثر کردار ادا کیا ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ برطا نوی انتخابا ت اور موجود مراحل جن میں مسئلہ کشمیر انتہا ئی نازک موڑ پر پہنچا ہوا ہے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کا قیام خو ش آئند بات ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنی تمام تر صلاحیتیوں اور وسائل کو بر وئے کار لا تے ہو ئے جما عت کی مضبوطی اور اسے مزید فعال بنا نے کے لیے خدما ت سرانجام دیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار محمد خالد ابراہیم ایک خود دار اور با اصول شخصیت ہیں جن کی صلاحیتوں اور ذات پر ہمیں فخر ہے اپنی قیا دت کی زیر سرپرستی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئندہ آنے والے آزادکشمیر کے انتخابات میں نمایا ں کردار ادا کریں گے ۔ اجلا س میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمیل چو ہدری ، سردار محمد شبیر خان، فیصل رضا ، نوید علی ، محمد فارق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کی نومنتخب تنظیم کے زیر سائیہ چند قرار داد یں بھی پیش کی گئیں جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی افواج اور حکومت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ، اقوام متحدہ اور بین الا قوامی سماجی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انسانی حقوق کی پامالی پر مبذول کروائی گئی اور پاکستان میں حالیہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف مسلح افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حما یت کا بھی اعلان کیا گیا اور اجلا س کے اختتام پر برطانیہ میں مقیم کھڑک راولاکوٹ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے صوبیدار محمد خالق کی وفات پر خصوصی دعائے مغفرت اور افسوس کا اظہا ربھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button