تازہ ترینکھیل

زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پر شانداراستقبال

لاہور (نمائندہ سپورٹس) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب 6 سال بعد پورا ہو گیا اور زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے براستہ دبئی پاکستان پہنچی جہاں پرواز نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور پی سی بی کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا جب کہ کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف راستوں کو بند کردیا گیا ہے،مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا، ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک صدارتی سکیورٹی میں لایا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔پاکستان روانگی کے موقع پر زمبابوین کھلاڑی برین ویٹوری اور رچمونڈ موتمبامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانیو! ہم آرہے ہیں جس کے جواب میں متعدد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بدین: فشرفوک فورم کی جانب سےپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker