تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:سیوریج کی بند لائینوں کا گندہ پانی پھرریلوے روڈ پرجوہڑوں کامنظر پیش کرنےلگا

داؤدخیل (ضیانیازی سے )سیوریج کی بند لائینوں کا گندہ پانی پھر ریلوے روڈ پر جوہڑوں کا منظر پیش کر نے لگا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ریلوے روڈ پر آر ایچ سی ہسپتال کے سامنے سیوریج کی لائن بند ہونے سے پانی سڑ ک پر جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے واضح رہے کہ داؤدخیل کی مین جنازہ گاہ بھی یہی ہے جس کی وجہ سے داؤدخیل کے شہری میتوں کو گاڑیوں پر رکھ کر جنازہ گاہ میں لانے پر مجبور ہیں کیونکہ سیوریج کا گندہ پانی جنازہ گاہ کے سامنے جمع ہو جاتا ہے اس کے علاوہ ا س روڈ سے گزرنے والے سینکڑوں افراد کو بھی شدید مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن د وسال سے اس لائن کا مسلہ بنا ہوا ہے چیف آفیسر منیر جعفری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ آبادی کا شہر ہے اور صرف چھ سینٹری ورکر ہیں جو کہ ناکافی ہیں اور یہ سیوریج لائن بہت چھوٹی ہے اور رورل ہیلتھ سینٹر والے بھی اسی لائن میں گند ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے لائن بند ہو جاتی ہے لیکن کم وسائل ہونے کے باوجود بھی ہم فورا اس لائن کو کھول دیتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button