تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:شیرشاہ سوری روڈ پر سیوریج نالہ کی عرصہ داراز سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ کئی جہگوں سے بند ہوگیا

داؤدخیل (ضیا نیازی سے )داؤدخیل شیر شاہ سوری روڈ پر سیوریج نالہ کی عرصہ داراز سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ کئی جہگوں سے بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں جہاں ساتھ رہنے والے لوگوں کو شدید پر یشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہی روڈ سے گزرنے والے شہریوں کے لیے بھی کئی مشکلات پیدا ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار حفیظ اللہ قریشی ،حاجی مرید احمد ،سابق کونسلرحاجی رفیع اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اس سیوریج نالہ کی صفائی نہیں ہوئی اور نالہ کئی جہگوں سے بند ہونے کی وجہ سے شیر شاہ سوری روڈ کو خراب کر رہا ہے اور اب تو اس نالہ کی وجہ سے کئی جہگوں سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے انہوں نے ڈی سی ا ومیانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس نالہ کی مکمل صفائی کرا دی جائے تو اس نالہ کے ساتھ رہائشی لوگوں کے گھروں کو نقصان کا اندیشہ نہیں ہو گا کیونکہ بارشوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او میانوالی ظفر اقبال کھوکھر نے خود بھی اس نالہ کا دورہ کیا تھا اور اس کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بھی بھول گئے اور کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک صفائی نہیں ہوسکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس شیر شاہ سوری روڈ نالہ کی صفائی جلد نہ ہوئی تو ہم ٹی ایم او میانوالی کے خلاف احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر :تھانہ سٹی A ڈویژن پولیس کی شاندار کا رکردگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker