تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل اورگردونواح میں چوری،ڈکیتی،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےعوام میں خو ف و ہراس

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کی بڑھتی کی وارداتوں نے عوام میں خو ف و ہراس پھیلا دیا گزشتہ رات دس بجے داؤدخیل شہر کی مصروف ترین چوک امیر شہید پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے ماشاء اللہ پٹرولیم پر کشیئر کو یر غمال بنا کر اس سے سات ہزار روپے کی نقدی چھین لی جبکہ رقم کم ہونے پر اس کو آفس میں لے کر گئے جہاں تین افراد ریحان ہاشمی ،نعمان خان او ر نوید خان کھانا کھا رہے تھے ان سے بھی اسلحہ کے زور پر د وعدد موبائل اور ان سے نقدی لیکر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل طار ق خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے انہوں نے تمام جائزہ لینے کے بعد پٹرول پمپ مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ چند روز میں ملزمان پولیس کی گرفت میں ہو گئے اور انہوں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی واضح رہے کہ دو روز قبل پکی شاہ مردان میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے کپڑے کی دوکان میں گھس سے مالک سے ہزاروں روپے نقدی اور کپڑے لیکر فرار ہوگئے تھے ان وارداتوں کی وجہ سے داؤدخیل اور گردونواح کی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ہونے والی درجنوں وارداتوں کے ملزمان ابھی تک ٹریس نہیں ہوسکے ہیں اہلیان داؤدخیل نے ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت کو بڑھا یا جائے اور ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  مبینہ کرپشن کے خلاف چنیوٹ ٹرک ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker