پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کو چیف جسٹس آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے ،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف اپنے مفاد کی خاطر ایک ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچتاہے جب کہ  دونوں نے مشاورت سے نیب کا سربراہ لگایا جس نے ان کے تمام کرپشن کیسز ختم کردیئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عمران خان  نے کہا کہ تحریک انصاف کو چیف جسٹس آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے  اور جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا ہمیں مںظور ہوگا، ہمارے ثبوتوں کی وجہ سے ہی این اے 125 کا فیصلہ عوام کے سامنے آیا اور این اے 122 کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں آئے گا جب کہ 2015 الیکشن کا سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میرے اختیار میں ہوتی تو میں ذوالقفار مرزا کےالزامات کی تحقیقات ضرور کرواتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے آصف زرداری اور نوازشریف اپنے مفاد کی خاطر ایک ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچتاہے، دونوں نےمشاورت سے نیب کا سربراہ لگایا جس نے نوازشریف ورآصف زرداری کے تمام کرپشن کیسز ختم کردیئے۔ چیرمین تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈوپلیمنٹ بل کے منظور ہونے سے تمام صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گا اور حکومت کے اس اقدام سے پنجاب کے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہوگا اوراگر حکومت کو گیس انفراسٹرکچر ڈیولیمنٹ سیس بل منظور کروانا ہے تو اسے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے لایا جائے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اس بل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور صنعتیں مزید تباہی کی طرف جائیں گی جب کہ خیبرپختنوا کی صنعتوں کو زیادہ نقصان ہوگا جہاں پہلے ہی 70 فیصد انڈسٹریاں بند پڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا نظام ٹھیک کرتی تو گیس مہنگی نہیں کرنی یہاں امیروں سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:دن دھاڑے اسلحہ کی نوک پر پانچ سالہ بچی کواغواکرلیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker