تازہ ترینعلاقائی

پاکستان کوجس ایجنڈے کی ضرورت ہےوہ نوازشریف نے تیارکرلیا ۔مجتبیٰ شجاع

mujtabaلاہور( پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کوجس قومی ایجنڈے کی اشدضرورت ہے جومیاں نوازشریف نے تیارکرلیا۔کسی جماعت یاشخصیت کواس قومی ایجنڈے سے انحراف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میاں نوازشریف کاسیاسی فلسفہ دوسروں کیلئے بھی قابل تقلید ہے،ہمارے قائدجمہوری قوتوں اورقوم پرستوں کے درمیا ن پل کاکرداراداکرنے پرقابل تحسین ہیں ۔تلخیاں فراموش کئے اورایک دوسرے کوسینے سے لگائے بغیر ہم مہذب اورمتمدن قوم نہیں بن سکتے۔میاں نوازشریف نے ایک اعلیٰ ظرف لیڈر کی حیثیت سے سب کواپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی ۔وہ اپنے ووٹرز کے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف سے حسد کرنیوالے بھی آج ان کے گیت گارہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) بھرپوربرتری کے باوجود وفاق اورپنجاب میں دوسری پارٹیوں کوآبرومندانہ اندازسے ساتھ لے کرچلے گی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں ہم پاکستان کو اسلام،امن وآشتی اورتعمیروترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔ طلبہ وطالبات کومعیاری تعلیم کی فراہمی ،ہنرمندوں کوروزگاراورمظلوم کوفوری انصاف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے اب کسی فردواحد کی مرضی اوردھونس نہیں چلے گی۔ این آراوبرانڈاتحادی بازی ہار چکے ہیں،قوم نے درست فیصلہ کرتے ہوئے اپنا اورپاکستان کامستقبل بچالیا۔ صدرزرداری کی گود میں بیٹھی پرویز مشرف کی باقیات کوعوام نے بری طرح مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ زرداریوں اورحواریوں نے جوبویاوہ کاٹ لیامگرابھی ان کااحتساب ہوناباقی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سلمان خان ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker