تازہ ترینعلاقائی

ملتان:ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم

ملتان(نامہ نگار)ملتان میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سوچھیانوے میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سیاسی کارکنوں کے تصادم اور سیاسی جماعتوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ووٹنگ جاری ہے۔ پی پی ایک سو چھیانوے ملتان تھری میں ہونے والےضمنی انتخاب کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کےدرمیان ہاتھا پائی ہوئی،پہلا تصادم ہوا خواتین کےپولنگ اسٹیشن نمبر16 میں جہاں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں ، جبکہ دوسرا تصادم ہوا ٹمبر مارکیٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں جہاں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ دوسری جانب ووٹرز لمبی لمبی قطاریں لگائے ووٹ کاسٹ کرتے رہے،یہاں تک کہ معذور افراد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے،شدید گرمی کےباوجود کئی پولنگ اسٹیشنوں میں پنکھے کی سہولت بھی موجود نہیں ہے،سیاسی جماعتوں کی جانب سےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی دیکھی گئی،کچھ سیاسی جماعتوں نے ووٹرزکو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی اور کچھ نے پولنگ اسٹیشن سے 100 گز دور کیمپ لگانےکا قانون بھی توڑ ڈالا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن تو چالیس حمایتیوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئےاوراپنے بیلٹ پیپر کی نمائش بھی کی،کئی پولنگ اسٹیشنوں میں پریزائڈنگ افسر اور پولیس اہلکار الیکشن کمیشن کی ہدایت کو نظرانداز کرکے موبائل فون کا استعمال بھی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے عبد الستارایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker