پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسراج الحق کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو نوٹس جاری کردیا، دو دن میں تحریری جواب بھی مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے ڈسٹرکٹ مردان کے نواحی علاقے کاٹلنگ میں 20 مئی کو جلسہ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔امیر جماعت اسلامی کو 2 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سراج الحق کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس 25 مئی کو سنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button