پاکستانتازہ ترین

ذوالفقارمرزا کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ان کی رہائشگاہ پرچھاپہ،2 ملازم گرفتار

کراچی(نمائندہ پاک نیوز) پولیس نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ اہلکار ان کے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع ڈاکٹرذولفقارمرزا کی رہائش گاہ پرپولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ڈرائیور نیک محمد اور گارڈ سکندر کو حراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اوربکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ ممکنہ مزاحمت کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تاہم پولیس نے حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے قبضے سے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’بیچارے گلو بٹ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker