پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کاپارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے دیگر رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے تحت منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے اوران کی جگہ مقامی اور صوبائی سطح پر عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کوپنجاب میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کی نگرانی میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: بوسنیا پاکستان کے ساتھ مظبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker