تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او گوجرانوالہ نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Gujrannwala1گوجرانوالہ﴿پاک نیوزلائیو﴾ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا از سرنو تعین کرکے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نئے نرخنامے پر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا ایکس مل ریٹ پر 635 جبکہ عام مارکیٹوں میں 640 روپے فی تھیلا کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔ اس طرح ویجیٹیبل گھی﴿لوکل برانڈ﴾ تمام مارکیٹوں میں 152 روپے فی کلو کے حساب سے اور چینی 52 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔ جبکہ دال چنا﴿باریک﴾85 روپے فی کلو گرام‘ کالے چنے 85 روپے فی کلو‘ سفید چنے لوکل92 روپے فی کلو گرام‘ دال ماش چھلکا درمیانی104 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 119 روپے‘ دال مونگ چھلکے والی درمیانی90 روپے‘ دال مونگ دھلی ہوئی 92 روپے‘ دال مسور چھوٹی﴿لوکل﴾94 روپے ‘ دال مسوربڑی82 روپے‘ نئے سپر کرنل چاول 96 روپے‘ نئے باسمتی چھیاسی62 روپے فی کلو‘ بیسن تمام مارکیٹوں میں 90 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 220 روپے‘ چھوٹا گوشت 450 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔جبکہ چکن زندہ برائلر‘ چکن گوشت برائلر ‘ پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا جس کی ایک لسٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی او آفس پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دودھ55 روپے لٹر اور دہی 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام سپر سٹورز بھی ریگولر آئٹمز کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں نئے نرخنامے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  فرض سے قرض تک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker