تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،عمرحیات

داؤدخیل (ضیانیازی سے )مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے میٹرو بس منصوبہ عوامی نہیں بلکہ کمیشن مافیہ کے مفاد کے لیے ہے جس میں اربوں روپے کے گھپلے کیے گئے ہیں اور اب ررمضان بازاروں میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اعلی افسروں کو ریلیف ملے گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی داؤدخیل کے نائب صدر عمر حیات خان ساجد نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ داؤدخیل میں کی جا رہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ اس لیے ظلم کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اور ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ شدید گرمیوں میں محلہ سالار کا تین روز تک ٹرانسفارمر خراب پڑا رہا جس سے بوڑھے اور بچے بلبلا اٹھے تھے مسلم لیگ ن کے قائدین کے عوام سے کیے گئے تما م وعدے جھوٹے پر مبنی ہیں ابھی تک داؤدخیل میں نہ ہی نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر ہوئی ہے اور نہ ہی داؤدخیل کو وزیر اعظم ،وزیر اعلی کی طرف سے تحصیل بنانے کا وعدہ وفا ہو سکا انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو داؤدخیل سے امیدوار بھی نہیں ملے گئے اور اب ذاتی رنجشوں کی بنا پر رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل کے ایماندار ڈاکٹر اسحاق خان کو تبدیل کر دیا گیا یہ کارروائی ایک کرپٹ کلرک کے ایماء پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے کی ہے جب کے کلرک خود کرپشن میں جیل جا چکا ہے اگر ایسی ہی کاررائیوں کو جاری رکھا گیا تو مسلم لیگ ن کی سیاسی موت کی نشاندہی ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:تیز رفتار کیری ڈبہ کی کار کو ٹکر،کیری ڈبہ کے ڈرائیورڈبہ چھوڑ کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker