تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کرلیاگیا ہے ،اشرف سوہنا

ashraf sohnaاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) سابق صوبائی وزیر محنت واَفرادی قوت پنجا ب محمد اَشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کرلیاگیا ہے ، یہ جماعت شہیدوں اور غازیوں کی ہے جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا۔ آنے والے دَور میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بڑی جماعت کا تشخص برقرار رکھتے ہوئے عوام کے سامنے ہوگی۔کارکنوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ،نو منتخب حکمرانوں میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ملکی معاملات کو سنبھال کر عوام کی امیدوں پر پورا اُتر سکیں ۔ اِن خیالات کااِظہار اُنہوں نے بھٹو ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔محمد اَشرف خان سوہنا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف گزشتہ پانچ سالوں میں ایک منظم طریقہ سے پروپیگنڈہ کیاگیا اور اِس کے تاریخی کارناموں کو نظراَنداز کرتے ہوئے ہمیشہ سرنگوں رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ پاکستان کی غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیاہے کیونکہ اُنہیں یقین ہے کہ یہی ہے وہ واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کو حل کرسکتی ہے ۔ موجودہ اِنتخابات میں بھی عوام نے پیپلز پارٹی کو بھرپور پذیرائی بخشی مگر اَفسوس سے کہنا پڑتاہے کہ ایک بارپھر اس کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کرلیاگیاہے مگر ہم جمہوری اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہیں ، ہم اِس ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور مضبوطی چاہتے ہیں ۔ اِسی لئے ہم نے اِنتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اِسے قبول بھی کرلیا ہے ۔ اَب یہ نئی آنے والی حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری اور دھشت گردی جیسے خوفناک بحرانوں سے چھٹکار ا دلائے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دَور حکومت نے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جس کی وجہ سے بعض مسائل بھی پیداہوئے لیکن ہم نے اِس دوران کئی تاریخ ساز اَمور بھی نمٹائے جس کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کارکنوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، مستقبل میں پیپلز پارٹی ایک بارپھر بڑی سیاسی قوت بن کر سیاست کے اُفق پر نمایاں ہوگی۔ ہم نو منتخب حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا بھرپور موقع دینگے تاکہ وہ اپنے منشور کو عملی طور پر جامہ پہناسکیں اور پانچ سالوں بعد اُن کے پاس عوام کا سامنا کرنے کا کوئی اخلاقی سخن باقی نہ رہے ، یہ مسلم لیگ (ن) کو عوام نے آخری موقعہ فراہم کیاہے اگر اُس نے کچھ نہ دیاتو پھر اِ س کا انجام بھی بہت بُرا ہوگا۔ تحریک اِنصاف سیاسی نابالغوں کی جماعت ہے جن کو اَبھی کئی مراحل طے کرنے کی ضرورت ہے
یہ بھی پڑھیں  این اے 48 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker