تازہ ترینعلاقائی

کوٹرادھاکشن:بلدیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،ٹیچر کالونی میں کھڑا گندہ پانی مختلف بیماریوں کا باعث بننے لگا

krkکوٹرادھاکشن(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق مین میر صاحب روڈ پر واقع ٹیچر کالونی کی جامعہ عثمانیہ مسجد والی گلی میں دونوں اطراف نکاسی نہ ہونے کے باعث سیورج کا گندہ پانی راہ گیروں اور اہل محلہ کے لیے پریشانی کا با عث بنا ہوا ہے نمازی حضرات بھی اس مصیبت سے بے حد تنگ ہیں ااور با رہا دفعہ شکایت کرنے کے با وجود بلدیہ چیف اس پر نوٹس لینے کو تیا ر نہی ہے اس پانی سے مختلف قسم کی موزی اور جان لیوا بیماریاں پیدا ہونے لگی ہیں اہل محلہ اور معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس لیکر اس جان لیوا معاملے کو حل کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے سروے کے دوران اہل محلہ نے شکایات کے انبار لگا دیے اورکہا کے ڈی سی او قصور او ر ٹی ایم او اور دیگر مجاز حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے
ٹیچر کالونی میں واقع گلی میں کھڑا گندہ پانی بلدیہ کی ناقص کاکردگی کا پول کھول رہا ہے

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:ٹنل کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد ٹنل کی سیکیورٹی بھی مزید اضافہ کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker