
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کپتان اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔اس سے قبل پاکستان نے دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو صفر سے زیر کیا تھا۔ پاکستانی ٹیمان کھلاڑیوں پر مشتم، ہے محمد حفیظ، اظہر علی (کپتان)، حارث سہیل، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفراز احمد، حماد اعظم، انور علی، وہاب ریاض، محمد سمیع اور یاسر شاہ۔ اورزمبابوین ٹیم میں ہملٹن مساکاٹزا، سکندر رضا، ایلٹن چکمبورا، شون ارون، کرسٹوفر مپوفو، رچمنڈ متمبانی، تناشے پنیانگارا، ووسی سبانڈا، پروسپر اتسیہ، برائن ویٹوری اور شون ولیمز۔