پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری قبل ازوقت استعفیٰ نہیں دینگے، فرحت اللہ بابر

farhat ullah babarاسلام آباد(بیوروچیف)صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری قبل از وقت اپنے صدارتی منصب سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کی۔فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ صدر زرداری اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، انہوں نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دیں گے اور نہ ہی اُنہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ سب لوگوں کی خواہش ہے لیکن صدر زرداری قبل از وقت مستعفی نہیں ہوں گے اور وہ کس وجہ سے استعفیٰ دیں جب اس کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔ایک سوال پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صدر آصف زرداری الیکشن کمیشن کی طرف سے ارکان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے،الیکشن کمیشن کی طرف سے متعلقہ عمل ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایل او سی پر کشیدگی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker