اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی کی صبح دس بجے طلب کر لیا۔چینی وزیر اعظم Li Keqiang سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیر اعظم کے خطاب کے لئے خصوصی طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ممکن نہیں ہے اس لیے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم کے خطاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔
You must be logged in to post a comment.