تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: یوم آزادی کے بعد یوم تکبیر ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ،عابد حیسن بودلہ

اوکاڑہ(پریس ریلیز)چیئرمین اے کیو خان موومنٹ پیرعابد حسین بودلہ، سیکرٹری نشرواشاعت قاسم علی اور چیئرمین یوتھ ونگ اے کیو خان موومنٹ حمزہ صدیق نے یوم تکبیر کے حوالے سے اوکاڑہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے بعد یوم تکبیر ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ،اس یادگار اور تاریخی دن کا کریڈٹ عظیم ڈاکٹر خان کو جاتا ہے جنہوں نے آسائشوں سے پر زندگی کو محض پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ٹھکرا دیا اور پاکستان آکر انتہائی کم وسائل کے باوجود ایٹمی منصوبے پر کام شروع کیا اور آخر کار 28مئی 1998ء کو پاکستان نے انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر کے اس کے دانت کھٹے کردئیے انہوں نے کہا کہ زندہ دل قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں اور آج کا دن ہم فرزند پاکستان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کرتے ہیں جن کی حب الوطنی اور بے مثال جذبے کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ جس کی طرف بھارت اور امریکہ سمیت کوئی ملک بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کی حکومتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ جنہوں نے اس گوہر نایاب کی نہ صرف قدر نہیں کی بلکہ انہیں ٹیلی ویژن پر آکر ناکردہ گناہوں کے اعتراف پر بھی مجبور کیا اور آج بھی جب کہ پاکستان توانائی بحران کے سنگین مسائل سے دوچار ہے اور ڈاکٹر صاحب متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کو موقع دیا جائے تو وہ ملک کو اس تباہ کن بحران سے نکال سکتے ہیں اور پاکستان بہت کم عرصہ میں اتنی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائے گا کہ یہ دوسروں کو فروخت بھی کرسکے گا لیکن کسی سابقہ اور موجودہ حکومت نے بھی ڈاکٹر صاحب کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا حالاں کہ پوری قوم اور خود حکمران یہ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب وہ شخصیت ہیں کہ جو وہ کہتے ہیں کر بھی سکتے ہیں اور انہوں نے کیا بھی ہے ۔مقررین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اگر وہ ملک و قوم کیساتھ مخلص ہیں تو ملکی معیشت کو گھن کی طرح کھا جانیوالے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے یہ ٹاسک فوری طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سپر کریں

یہ بھی پڑھیں  للیانی:شیر کی جیت سے اندھیروں کوشکست ہوگی، یعقوب ندیم سیٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker