تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:ایس ایچ او تھانہ قادر پوراورانچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ نے جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات درج کرنے کے لیے صحافیوں کےخلاف مہم تیزکردی

جھنگ(تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ قادر پور اور انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرنے کے لیے صحافیوں کے خلاف مہم تیز کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قادر پور اسرار علی ساہو اور پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ کے نچارج امان اللہ نے علاقہ میں ہونے والے جرائم کی خبروں کی مسلسل اشاعت پر منڈی شاہ جیونہ کے صحافیوں کو وارننگ دی کہ جرائم کی خبریں نہ چلائیں ورنہ آپ کو زندگی بھر جیل میں گزارنی پڑے گی لیکن صحافیوں نے حق و سچ اور علاقہ میں ہونے والے جرائم اور تھانہ قادر پور اور پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ نے ٹاؤٹ مافیا کے راج کی خبریں مسلسل شائع کیں جس پر ایس اور تھانہ قادر پور اسرار علی ساہو اور انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ امان اللہ فرعون بن گئے اور حقیقت پر مبنی خبریں نشر ہونے پر بپھر گئے پہلے چیئرمین پریس کلب منڈی شاہ جیونہ کو بغیر درخواست کے بھرے بازار میں گھسیٹتے ہوئے گرفتار کر کے لے گئے ایک گھنٹہ حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا اسی طرح پھر کچھ روز گزرنے کے بعد نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ محمد اقبال جو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی شاہ جیونہ میں بچی کو داخل کروانے گیا تو اس پر بھی جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اور جیل بھیج دیا اسی طرح پھر چند روز گزرنے کے بعدمقامی صحافی جاوید اقبال کے خلاف رکشہ جلانے کا جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اور اسے بھی جیل بھیج دیا جس پر عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اس کی ضمانت منظور کر لی اسی طرح دو دن گزرنے کے بعد مقامی صحافی اور پریس کلب منڈی شاہ جیونہ کے صدر قاضی محمد صفدر جاوید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی صحافتی زمہ داری کے لیے کریوالا گیا ہوا تھا اور اس کو گرفتار کر کے جھوٹا اور من گھڑت اور بے بنیاد شراب کے ایک لیٹر کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا اور جیل بھیج دیا جس پر ممبران پریس کلب منڈی شاہ جیونہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب ،آر پی او فیصل آباد سے ایس ایچ او تھانہ قادر پور اسرار علی ساہو اور انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ امان اللہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایس ایچ او قادر پور اور انچار ج چوکی منڈی شاہ جیونہ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آئی جی پنجاب آفس کے سامنے سخت احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button