تازہ ترینعلاقائی

کینٹ میں دھاندلی کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے۔ناصراقبال خان

nasirلاہور( پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر اورپرویزی آمریت کے سیاسی اسیر محمدناصراقبال خان نے کہاہے کہ سیاسی پنڈت مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کامژداسناچکے تھے۔ہارنے والے دھاندلی کے شورسے خفت نہیں مٹاسکتے۔لاہور کینٹ کے حلقہ این اے125میں دھاندلی کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے،پی ٹی آئی دھونس اوردھرنے سے عوامی مینڈیٹ پراثراندازنہیں ہوسکتی ۔ہماری قیادت عوام کوان کی توقعات سے بڑھ کرڈیلیور کرے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف اپنے اپنے پہلے بجٹ میں محرومیوں کے مارے عوام کوگرانقدر ریلیف دینے کافیصلہ کرلیا۔کئی برس بعدعوام کے چہروں پرخوشی اوراطمینان کے تاثرات دیکھنے کوملے ہیں،ایوان صدر،پرویزمشرف کے فارم ہاؤس اورزمان پارک کے سواہرگھراورگلی میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارجیت کاجشن منایا جارہاہے۔ بلے بازوں نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے دھاندلی کاشور مچاناشروع کردیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق کواہلیان این اے125 کی بھرپورخدمت اورقومی سیاست میں فعال کرداراداکرنے پر بہت زیادہ لیڈ سے کامیابی ملی۔اگرالیکشن میں دھاندلی ہوئی ہوتی تواین اے126اورپی پی152سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب ہوتے ۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد وزیراعظم میاں نوازشریف اورنامزدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتظامی صلاحیت پر عوام کوایک سوایک فیصداعتماد ہے ۔خادم عوام کی حیثیت سے میاں شہبازشریف نے پنجاب بدل دیا اب وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پوراپاکستان بدلے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات میں ”وزیراعظم نوازشریف ”کانعرہ دعا بن گیا اوراٹھارہ کروڑعوام کی یہ دعا قبول ہوگئی ۔ قوم کے ساتھ ساتھ قدرت نے بھی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کوکسی بڑے کام کیلئے منتخب کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے رہنما میاں نوازشریف کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کررہے ہیں جبکہ زمان پارک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے نائب صدر امتیاز علی شاکر پیپلز پارٹی کے ارشد گھرکی کے ساتھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker