پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری نے جون میں وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے جون میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں دہشت گردی کیخلاف اپنی 25کتابوں میں سے15کی تقریب رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو ٹورنٹو سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جے آئی ٹی مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے، نواز شریف ،شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹائون میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں۔انھوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کا سیاسی وجود پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ، ان حکمرانوں کی وجہ سے پہلے طالبان آئے اب ان کے ظالمانہ رویوں کے باعث داعش کا راستہ ہموار ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ21 مئی سے شروع ہونے والا احتجاج وسط جون تک 40 شہروں میں جاری رہیگا، پاکستان پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:عوام کی سہولت کے لیے سولنگ میں درجہ سوئم کی انٹیں لگانے پر علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker