پاکستانتازہ ترین

رانا ثناء اللہ ایک بار پھر وزیرقانون بن گئے

لاہور(نامہ نگار)رانا ثناء اللہ نےایک بار پھر وزیر قانون پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ ماڈل ٹاؤن سانحے کی تحقیقات کے لئے قائم جےآئی ٹی کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو کلیئرقرار دینے کے بعد انہیں صوبائی کابینہ میں دوبارہ شامل کیا جارہا ہے۔ رانا ثناء کو 11 ماہ کے بعد ایک بار پھر وزارت قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ میں توسیع کے پہلے مرحلے میں عائشہ غوث پاشا نے بھی پنجاب کی پہلی خاتون وزیرخزانہ کا حلف اٹھالیا۔ عائشہ غوث پیشے کے اعتبار سے معیشت دان اور معروف تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔ڈاکٹرعائشہ سابق وفاقی وزیرخزانہ اور ماہرمعاشیات ڈاکٹرحفیظ پاشا کی  اہلیہ ہیں۔رانا ثنا اللہ اورڈاکٹر عائشہ غوث سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔ پنجاب حکومت کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع 2 مراحل میں ہوگی، بجٹ سیشن کے بعد بھی کچھ وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button