تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔ عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا ۔دو نمبر اور نشہ آ ور ادویات کی فروخت ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گرددونواح میں عطائی ڈاکٹر کھمبیوں کی طرح اُگ آئے ہیں اور سادہ لوح دیہاتیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادویات مہنگے داموں فروخت کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ ہسپتال بنا کر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے بورڈ لگا کر یہ عطائی ڈاکٹر مرد و خواتین کے آپریشن کر کے کئی افراد کو موت کے گھاٹ اُتار چکے ہیں عوامی سماجی راہنماء چوہدری رحمت اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرائے مغل کے علاقے میں عطائی ڈاکٹروں اورمہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کااین اے245کا ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانےکامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker