تازہ ترینعلاقائی

جمبر:مسلح افراد نے دن دیہاڑے ماں اور بیٹی کو اغوا کر لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پانچ مسلح افراد نے دن دیہاڑے ماں اور بیٹی کو اغوا کر لیا ۔لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی جمبر کلاں کے رہائشی محمد شریف کی بیوی ارشاد بی بی اور تیرہ سالہ بیٹی ناہید گھر میں اکیلی تھی کہ اسی اثنا سوزوکی ڈبہ پر سوار ملزمان اسد اللہ وغیرہ آ ئے اور گن پوائنٹ پر انہیں زبرستی ڈبہ میں ڈال لیا اور گھر کے تالے توڑ کر تین تولے سونا اور دس ہزار روپے نقدی لوٹ لیا اور ماں بیٹی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!